ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں گرفتار مزید تین مظاہرین کو سزائے موت سنا دی گئی،ایرانیمیڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث تین افراد کو سزائے موت سنائی ہے، سزائے موت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں، ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور دہشت گردی پھیلانے پر سنائی گئی ہے،گزشتہ 3دنوں میں مجموعی طور پر 5مظاہرین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت کے مجرم اپنی سزائوں کے خلاف عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں،انسانی حقوق گروپوں کے مطابق ایرانی مظاہروں میں 15ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف 17ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی