i بین اقوامی

ایران کا یورینیم افزودگی ترک کرنے سے انکارتازترین

July 22, 2025

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال افزودگی رکی ہوئی ہے کیونکہ ہاں،جوہری تنصیبات کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے لیکن ہم افزودگی ترک نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ہمارے سائنسدانوں کی ایک اہم کامیابی ہے۔انہوں نے یورینیم کی افزودگی کو ایرانی قوم کا فخر قرار دیا اور واضح کیا کہ مستقبل کے کسی بھی جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق شامل ہونا چاہیے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکی حملوں سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا ہے یا نہیں تو ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے پاس تفصیلات موجود نہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جوہری مواد یا افزودہ مواد کو اصل میں کتنا نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہاں، تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے۔ ہمارا جوہری پروگرام، خاص طور پر افزودگی کا عمل، کوئی درآمد شدہ چیز نہیں ہے جسے بمباری سے ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں۔دورسی جانب ترجمان وائٹ ہاس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہیکہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی