i بین اقوامی

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئیتازترین

February 15, 2024

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی ، تاہم دھماکے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبہ چہارمحل بہتیاری کی تحصیل بوروجن میں قدرتی گیس سپلائی کرنے والے مرکزی پائپ لائن میں پر زور دار دھماکہ ہوا،بوروجن کے ضلعی گورنر فتح کریمی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو اپنے بیان میں کہا کہ ہلوائی کے علاقے میں قدرتی گیس کی مرکزی پائپ لائن میں آگ اور دھماکہ ہوا اور بوروجن،لاردیگان، حوزستان پائپ لائن کے والوز بند کر دیے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے،دوسری جانب بروجن کے محکمہ فائر بریگیڈ چیف اسماعیل یزدانی نے بتایا کہ انہیں تا حال دھماکے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،ایرانی نیشنل گیس کمپنی کیحکام کے مطابق یہ دھماکادہشت گرد کارروائی تھا۔تاہم دھماکے کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کی تقسیم کے نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں آیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی