i بین اقوامی

ایران کیخلاف فوجی دبا ئوبڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکی اخبارتازترین

June 20, 2025

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف فوجی دبائو بڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی جانب ممکنہ طور پر بڑھ سکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایران نے ابھی تک جوہری بم بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگرچہ اس نے اتنی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ضرور تیار کر لیا ہے جو ایک بم بنانے کے لیے کافی ہے۔ اخبار کا کہنا ہیکہ اگر امریکا نے ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا یا سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا تو ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب مائل ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی