امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دہشتگردی کے خطرے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا،امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا نے نجی ذرائع سے ایران کو دہشتگردی کے خطرے کا بتایا تھا، امریکی حکومت نے خبردار کرنے کی دیرینہ پالیسی کی ذمہ داری نبھائی تھی،امریکی عہدیدار نے کہا کہ حکومتوں کو ممکنہ ہلاکت خیز خطرات سے خبردار کرنے کی امریکی پالیسی ہے، دہشتگرد حملوں میں معصوم جانیں بچانے کیلئے جزوی انتباہات جاری کیے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی