i بین اقوامی

ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے،امریکی اخبار کا دعویتازترین

June 18, 2025

امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق اگر امریکا اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوتا ہے تو انٹیلی جنس رپورٹس ہیں کہ ایران نے مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر حملوں کے لیے میزائل اور دیگر عسکری سازوسامان تیار کر لیا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی اڈوں پر حملہ عراق سے شروع ہو سکتا ہے اور ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی حکمت علمی اپنائے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے تقریبا 3 درجن ری فیولنگ طیارے یورپ بھیجے ہیں، جو امریکی اڈوں کی حفاظت کرنے والے لڑاکا طیاروں کی معاونت کے لیے یا ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں بمبار طیاروں کی رینج بڑھانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام میں جنگ کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے کیونکہ اسرائیل وائٹ ہاس پر ایران کے خلاف مداخلت کے لیے دبا ڈال رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اسرائیلی ایران جنگ میں شامل ہوتا ہے اور فردو (ایران کی اہم جوہری تنصیب) پر حملہ کرتا ہے، تو ایران کی حمایت یافتہ حوثی بھی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا 30 ہزار پانڈ وزنی سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہی پہنچ سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی