i بین اقوامی

ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویتازترین

June 23, 2025

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہماری افواج کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی