i بین اقوامی

ایران پر معاشی دبا بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جان کربیتازترین

April 16, 2024

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دبا بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔ جان کربی نے کہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایران پر معاشی دبا بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی