i بین اقوامی

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ،صدر ٹرمپتازترین

July 16, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہٹیرف کی ادائیگیاں یکم اگست سے شروع ہوں گی اور اس اقدام کو امریکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے ، شرح 10 فی صد کے قریب ہو گی ۔ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے ، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔تاہم ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ پیوٹن 50 دن میں اپنی رائے تبدیل کر لیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی۔ ان کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئیں۔اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ، اور تمام فیصلے امریکہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کے دورِ صدارت میں کئی جنگوں کو روکا گیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں بچائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ روسی یوکرین جنگ صدر بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، جبکہ ان کے دور میں روس نے کسی جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو بھی روکا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے افریقہ میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روانڈا اور کانگو کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرایا۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ویتنام کے ساتھ ایک اچھی تجارتی ڈیل طے پا گئی ہے جس سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ پہنچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی