i بین اقوامی

ایرانی قونصل خانے پر حملہ، روس اور چین کی اسرائیل پر شدید تنقیدتازترین

April 03, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں روس اور چین نے اسرائیل پر کڑی تنقید کی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں روسی مندوب نے ایرانی قونصل خانے پر حملے کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی کونسل کی جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی غزہ میں حملے کر رہا ہے، اسرائیل شام میں بھی بم برسا رہا ہے جبکہ چینی مندوب نے دمشق میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے حالات کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی قونصل خانے پر حملہ خوفناک عمل ہے، سفارتی آداب اور سفارتی املاک کا بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر صورت احترام ہونا چاہیے، فریقین تحمل سے کام لیں کہیں غلط فہمی سے تباہ شدہ خطہ مزید تباہی کی جانب نہ گامزن ہو جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی