i بین اقوامی

ایرانی وزیرِ خارجہ کی پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکبادتازترین

February 24, 2024

ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی