i بین اقوامی

ایرانی ہتھیاروں کے ذخیرے پر چھاپے میں 2امریکی نیوی سیلز کمانڈوز ہلاکتازترین

January 22, 2024

یمن کے حوثی باغیوں کو ملنے والے ایرانی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کے آپریشن کے دوران لاپتہ امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کو 10 دن کی تلاش میں ناکامی کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا ،امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام)کے مطابق سمندرمیں گم ہونے والے دو سیلز 11جنوری کے آپریشن میں ملوث تھے، جس میں ایلیٹ اسپیشل آپریشنز کے اہلکاروں نے صومالیہ کے ساحل کے قریب کشتی میں سوار ہوکر ایران میں بنائے گئے میزائل کے اجزا قبضے میں لیے،سینٹ کام نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ 10دن کی مکمل تلاش کے بعد ہمارے 2 لاپتہ امریکی نیوی سیلز کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور انہیں مردہ قرار دیا جاتا ہے،اس سے قبل امریکی فوج نے کہا تھا کہ یہ سیلز اس وقت ہلاک ہوئے جب اس کی بحری افواج صومالیہ کے ساحل کے قریب ایک کشتی کے جھنڈے کی تصدیق کر رہی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایس لیوس پلر پر مبنی کمانڈوز نے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی مدد سے رات کے وقت پیچیدہ بورڈنگ کی اور ایرانی ساختہ بیلسٹک اور کروز میزائل کے اجزا قبضے میں لیے،اس سے قبل امریکی رپورٹوں میں دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سیلز چھوٹی اسپیشل آپریشنز لڑاکا کشتیوں کے ذریعے اس مقام تک پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی