i بین اقوامی

اقوام متحدہ کے ملازمین پر حملہ مردہ ضمیر کی کاروائی ہے، انتونیو گوٹیرستازترین

April 03, 2024

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملہ مردہ ضمیر کی کاروائی ہے،گوٹریس نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں اس ہولناک حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے ملازمین ہلاک ہو گئے ،7اکتوبر سے اب تک امداد انسانی کے ہلاک ملازمین کی تعداد 196تک جا پہنچی ہے جن میں سے 175کا تعلق اقوام متحدہ سے تھا۔گوٹیرس نے اس حملے کو مردہ ضمیر کی کاروائی قرار دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی