i بین اقوامی

اقوام متحدہ کا غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ، فرانس اور اسپین کی شدید مذمتتازترین

March 01, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100سے زائد اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دے دیا۔امداد کے منتظر فلسطینیوں کی اموات پر فرانس اور اسپین نے بھی شدید مذمت کی اور فرانسیسی صدر نے کہا کہ حملے کا کوئی جواز دیا جاسکتا ہے۔ادھر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں حماس نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات نہتے اور لاچار فلسطینی قوم کے خون سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی