i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق کو اسرائیل نے ویزہ دینے سے انکار کر دیاتازترین

February 13, 2024

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر اور نمائندہ فرانسکا البانی کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے فرانسکا البانی نے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حماس حملے کے بارے میں اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو یہود دشمنی کی بنیاد پر حملہ نہیں بلکہ اسرائیلی جبر کا رد عمل قرار دیا تھا،البانی جنہوں نے چند ہفتے قبل بھی فرانسیسی صدر کے سات اکتوبر کو یہود دشمنی سے جوڑنے سے اختلاف کرتے ہوئے 'ایکس ' پر لکھا تھا' سات اکتوبر کے حملے کے متاثرین یہود دشمنی کا نشانہ نہیں بنے تھے بلکہ وہ اسرائیلی جبر کی وجہ سے رد عمل کا نشانہ بنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی