i بین اقوامی

اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کیخلاف اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،پاکستان کا خیرمقدمتازترین

May 08, 2025

اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کیخلاف اپنا خصوصی نمائندہ مقررکردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے میگوئل آنخیل موراتینوس کو نمائندہ خصوصی مقررکیا، میگوئل آنخیل اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے انڈرسیکرٹری جنرل ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کی جانب سے اس تقرری کا خیر مقدم کیا گیا۔انہوں نے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، امن کیلئے یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے، ہم نفرت اور امتیاز کے خلاف متحد ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے، جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت یہ تقرری بروقت اور اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی