i بین اقوامی

الہام علیوف 92فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ آذربائیجان کے صدر منتخبتازترین

February 09, 2024

آذربائیجان کے الہام علیوف دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے 92.1فیصد ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں جہاں چار لاکھ 971ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور اس طرح 76.73فیصد شرح سے ووٹ ڈالے گئے، جس میں الہام علیوف کو 92.1فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور وہ دوبارہ آذربائیجان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی ہے،صدر کے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے علیوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے، بات چیت کے دوران صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ علیوف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لیے سود مند مند ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی