القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کا پیغام نیتن یاہو کی حکومت کیلئے نشر کردیا ۔ القسام بریگیڈ نے تین اسرائیلی خاتون قیدیوں کا ویڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں یہ اسرائیلی قیدی خواتین نیتن یاہو کابینہ سے خود کو جلد رہا کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ یہ قیدی خواتین نتین یاہو سے غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو ان کے گھروں کو واپس پہنچنے کی تدابیر اپنانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ان اسرائیلی خواتین قیدیوں نے اسرائیلی شہریوں سے نیتن یاہو کابینہ پر دباو ڈالنے کی غرض سے مظاہرے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان اسرائیلی قیدی خواتین نے کہا کہ وہ تل ابیب کے میزائل حملوں اور بمباری کی زد میں ہیں اور کبھی بھی ہلاک ہوسکتی ہیں اس لئے غزہ کی جنگ فوری طور پر روک دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی