فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں کیخلاف غزہ میں اپنی تازہ کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کردی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے جنگجو انتہائی قریب سے اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنا رہے ہیں،القسام بریگیڈ کے جنگجوں کے حملوں کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگئے تاہم ان سے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد فی الحال سامنے نہیں آسکی،تباہ ٹینکوں سے برآمد اسرائیلی فوجیوں کا سامان بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی