متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی۔ عید کی چھٹیاں ایک ہفتے جاری رہیں گی، پیر15 اپریل سے سرکاری ادارے کھل جائیں گے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی