i بین اقوامی

امریکہ دنیا پر اپنا نیا استعماری نظام مسلط کرنا چاہتا ہے ، روستازترین

February 07, 2024

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کا نیا استعماری نظام عالمی مالیاتی اداروں پر اپنا رسوخ استعمال کرنے میں مصروف ہے،لیوروف نے ماسکو میں منعقدہ روسی امور خارجہ کی بزنس کونسل میں خطاب کے موقع پر کہا کہ امریکی زیر قیادت مغرب نے روس کے خلاف ہائی برڈ جنگ شروع کر رکھی ہے اور وہ پابندیوں کے بہانے روس کی ترقی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،اقتصادی لحاظ سے یہ جنگ ابھی جاری ہے، امریکہ اور اس کے حلیف ممالک نئے استعماری نظام کے استعمال اور امریکی طرز عمل کو عالمگیری حیثیت دلوانے کی کوشش میں ہیں جس سے دنیا کا تحفظ خطرے میں آچکا ہے، آج کی دنیا میں متعدد ممالک واشنگٹن کے زیر اثر مالیاتی اداروں کے طریقہ کار سے متاثر ہیں اور غیر جانبداری سے دور نظر آتے ہیں لہذا رووس سمیت متعدد ممالک بیرونی تجارت کی ادائیگی میں متبادل زرمبادلہ کے استعمال کو ضروری سمجھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی