i بین اقوامی

امریکہ کا غزہ میں اسرائیلی فورسس کی جانب سے فاسفورس بم گرائے جانے کی رپورٹس پر اظہار تشویشتازترین

December 12, 2023

وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے ، واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،عرب میڈیا کے مطابق جان کربی نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا "جائز فوجی مقصد" ہوتا ہے تاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں، امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا،مزید برآں امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطی میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، ہم دوسرا محاذ اور لڑائی کی توسیع نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعوی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی