i بین اقوامی

امریکہ، کھڑکی والی سیٹ کے پیسے دئیے مگر کھڑکی نہیں تھی'، صارفین ائیرلائن کیخلاف جرمانے کیلئے عدالت پہنچ گئےتازترین

August 21, 2025

امریکا میں کھڑی والی سیٹ کے پیسے لے کر بغیر کھڑکی کی سیٹ پر بٹھانے پر صارفین ائیرلائنز کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائنز اور یونائیٹڈ ائیر لائنز میں سفر کرنے والے مسافروں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ائیر لائنز کی جانب سے ان سے کھڑکی والی نشست کے لیے اضافی رقم لی گئی مگر انہیں کھڑی کی طرف والی ایسی سیٹوں پر بٹھایا گیا جہاں کھڑی نہیں تھی اور صرف دیوار تھی۔ ائیر لائنز کے خلاف نیو یارک اور سان فرانسسکو کی وفاقی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں ہر ایئر لائن کے 10 لاکھ سے زائد صارفین کے لیے لاکھوں ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عدالت میں دائر مقدمے میں کہا گیا کہ ائیر لائنز کے جہازوں میں ایسی سیٹیں ہیں میں ائیرکنڈیشننگ ڈکٹ، وائرنگ یا دیگر پرزوں کی پوزیشننگ کی وجہ سے کھڑکیاں نہیں ہیں۔عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق بکنگ کے عمل کے دوران ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ائیرلائنز کی طرف سے ان نشستوں سے متعلق کھڑکی نا ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ ان سے اضافی رقم بھی لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی