i بین اقوامی

امریکہ میں فنی خربی کے باعث چھوٹا طیارہ موبائل ہومز پرگرگیا،گھروں کو آگ لگنے سے متعدد ہلاکتوں کا اندیشہتازترین

February 02, 2024

امریکہ میں فنی خربی کے باعث چھوٹا طیارہ موبائل ہومز پرگرگیا۔گھروں کو آگ لگنے سے متعدد ہلاکتوں کا اندیشہ ہے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہرکلئیر واٹرمیں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل پائلٹ نیانجن فیل ہونے کی اطلاع دی تھی،طیارہ موبائل گھروں پرگرا جسکے بعد انہیں آگ لگ گئی۔پولیس نے آگ کے باعث متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، فائر فائرفائیٹز آگ بجھانے اور متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی