i بین اقوامی

امریکہ میں شدید سردی ، بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیںتازترین

January 18, 2024

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں 4 اور وسکونسن میں 3بے گھر افراد قطبی سردی کی وجہ سے وجہ سے ہلاک ہوگئے،ملک کی 23ریاستوں میں شدید برف باری، برف جمنے اور یخ بستہ سردی کے باعث 200ملین سے زیادہ شہریوں کو "موسم سرما کے حالات" کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے،نیویارک، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی شہروں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی، خاص طور پر زیادہ برف باری والے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ، موسم سرما کی وجہ سے ملک بھر میں 10لاکھ سے زائد طلبا کے اسکول بند ہیں،ملک کے مشرقی ساحل پر 1300سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اوریگن، ٹیکساس اور لوزیانا ریاستوں میں ایک لاکھ 20ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے،حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو گھر سے باہر نہ نکلیں، کیونکہ دن کے وقت برف جم جاتی ہے،جہاں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے کولوراڈو جیسی پہاڑی ریاستوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے، وہیں ملک کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بگولوں کے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی