i بین اقوامی

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد پر انعام دوگنا کردیاتازترین

August 08, 2025

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب دگنی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں اعانت فراہم کرنے والے شخص کو اب 25 ملین ڈالر نہیں بلکہ 50 ملین ڈالر انعام میں دیں گے۔ پام بونڈی نے مزید کہا کہ وینزویلز کے صدر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بڑے سمگلر اور ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے اب انعامی رقم کی مد میں دگنی رقم ادا کی جائے گی۔ قبل ازیں اس سال جنوری میں نیکولس مدورو کی تیسری بار صدر منتخب ہونے پر بھی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے انعامی رقم میں 15 ملین ڈالر سے اضافہ کر کے 25 ملین کیا گیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر مادورو پر طویل عرصے سے تنقید کرتے آئے ہیں، امریکی صدر نے وینزویلا کے صدر پر تیسری بار منتخب ہونے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی