امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دی ریزسٹنس فرنٹ(ٹی آر ایف) جس نے 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ،کو دہشت گرد گروپ قراردیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دئیے جانا ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور امریکی صدر کے پہلگام حملے کے لیے انصاف کے مطالبے پر عملدرآمد کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی