i بین اقوامی

امریکہ، ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمیتازترین

February 15, 2024

امریکی ریاست میزوری کے کینساس سٹی میں مسلح افراد کی ریلی میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سپرباول کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر ہوئی، فائرنگ کے بعد شرکا میں خوف وہراس پھیل گیا، شرکا نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں، فائرنگ کے بعد یونین سٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ان افراد سے تفتیش کررہی ہے، ابھی تک اصل ملزمان کی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی