i بین اقوامی

امریکہ، ریموٹ کنٹرول کار کی مدد سے زیرِ زمین پھنسی بلی کو نکال لیا گیاتازترین

October 16, 2025

امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ میں کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کیلئے ناممکن تھا۔مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی ایک مثال ہے بلکہ جانوروں سے ہمدردی اور انسانیت کی خوبصورت جھلک بھی پیش کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی