i بین اقوامی

امریکا اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی کیلئے سمجھوتہ طے پاگیاتازترین

May 09, 2025

امریکا اور برطانیہ کے درمیان اضافی ٹیرف میں کمی کیلئے ڈیل طے پاگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اسٹیل اور ایلو مینیئم پر 25 فیصد ٹیرف ختم کردیا جب کہ بیشتر کاروں پر ٹیرف کو 27.5 سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیف کی نئی باہمی مارکیٹ تک رسائی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور بدلے میں برطانوی حکومت امریکی اشیا کیلئے ایتھنول پر عائد ٹیرف کو ہٹا دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی