امریکا اور ایران کیدرمیان جوہری مذاکرات کاچھٹادور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہیکہ امریکا اورایران کیدرمیان جوہری مذاکرات کاچھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا۔اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار سخت مقف کیحامل ہیں اور ایران کے حوالے سے ہم بہت زیادہ کام کررہے ہیں۔امریکی صدر کاکہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، ایران کے ساتھ بات چیت جمعرات کو ہوگی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایسی چیزیں مانگ رہے ہیں جو نہیں دی جاسکتیں، ایران افزودگی کرناچاہتا ہیجو ہم نہیں مان سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی