i بین اقوامی

امریکا، یہودی عجائب گھر کے باہر فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاکتازترین

May 22, 2025

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی، نامعلوم حملہ آور نے تقریب میں موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے کہا ہے کہ ہم اس گھنانے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی