i بین اقوامی

امریکا کا چین کے لئے پروازوں میں اضافے پر اتفاقتازترین

February 27, 2024

امریکا نے چین کے لئے پروازوں میں اضافے پر اتفاق کیاہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے چینی ایئر لائنز کو امریکا کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 35سے بڑھا کر 50کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے،جس کا اطلاق 31مارچ سے ہو گا۔محکمے نے کہا کہ یہ منظوری موسم گرما کے ٹریفک سیزن میں یو ایس چین مارکیٹ کو مزید معمول پر لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی