i بین اقوامی

امریکا کا فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہتازترین

March 01, 2024

امریکا نے اسرائیل سے ماہ رمضان میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔میتھیو ملر نے کہا کہ یہ صرف لوگوں کو مذہبی آزادی دینے کا معاملہ نہیں جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کا حق ہے بلکہ یہ معاملہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی براہ راست اہمیت رکھتا ہے، مغربی کنارے میں کشیدگی کو ہوا دینا اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی