i بین اقوامی

امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہاتازترین

February 01, 2024

جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر امریکا کا ایف-16طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بتایا کہ ایف-16جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع سمندر میں گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا میں ایف-16کے گر کر تباہ ہونے کا یہ ایک مہینے کے اندر دوسرا واقعہ ہے،امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بیان میں کہا کہ ایف-16جنگی فیلکن طیارہ 8فائٹر ونگ میں شامل تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی پیش آئی اور اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی