امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے منشیات بردارکشتی روانہ ہوئی جسے امریکی فوجیوں نے نشانہ بنایا۔ کشتی حملے کی وجہ سے مکمل تباہ اور کشتی میں سوار 11 منشیات فروش بھی ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی کارروائی میں وینزویلا کے گینگ ٹرین ڈی آراگوا کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا، یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور امریکا کے لیے غیر قانونی منشیات لے جا رہا تھا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک چھوٹی کشتی کو جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب وینزویلا کے وزیر مواصلات نے سوشل میڈیا پربغیر ثبوت دیے ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی