i بین اقوامی

امریکا کی 70سٹی کونسلز میں غزہ جنگ بندی کی قراردادیں منظور کر لی گئیںتازترین

February 01, 2024

امریکا کی 70سٹی کونسلز میں غزہ جنگ بندی کی قراردادیں منظور کرلی گئیں، تاہم، امریکی صدر جو بائیڈن نے دبا کے باوجود جنگ بندی کے مطالبات مسترد کردیے۔غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں کیلیفورنیا جیسی ڈیموکریٹک ریاستوں میں منظور کی گئی ہیں، مشی گن جیسی انتخابی چیلنج والی ریاستوں میں 14قراردادیں منظور کی گئیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں تنازعہ ختم کرنے کا چیلنج درپیش ہے، شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل پر دبا ئوڈال رہے ہیں۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل خان یونس پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ میں ایجنسیاں امداد کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، سب سے بڑامسئلہ امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی