i بین اقوامی

امریکا کو فروخت سے قبل ٹک ٹاک کی امریکی صارفین کیلئے نئے ورژن کی تیاریتازترین

July 07, 2025

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کا نیا ورژن تیار کررہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک امریکا میں سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو فروخت کے منصوبے کے تحت امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کا نیا ورژن تیار کر رہا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پیر یا منگل کو چین سے ممکنہ ٹک ٹاک ڈیل پر بات چیت شروع کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ 5 ستمبر کو امریکی ایپ اسٹورز میں نئی ایپ لانچ کرے گا۔گزشتہ ماہ ٹرمپ نے چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت کرنے کی ڈیڈ لائن 17 ستمبر تک بڑھا دی تھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین کو سروس استعمال کرنے کے لیے آخرکار نئی ایپ ڈان لوڈ کرنا پڑے گی، حالانکہ موجودہ ایپ اگلے سال مارچ تک کام کرتی رہے گی، تاہم یہ ٹائم لائن تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔ٹک ٹاک نے اس رپورٹ پر رائٹرز کی درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اور رائٹرز بھی اس رپورٹ کی فوری تصدیق نہیں کر سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی