i بین اقوامی

امریکا میں بھارتی شہریو ں کی چور یاں اور غیر قانونی حرکات،بھارت کیلئے وارننگ جاریتازترین

July 17, 2025

امریکا میں بھارتی شہریوں، خصوصا بھارتی خواتین کی بڑھتی ہوئی چوریوں اور غیر قانونی حرکات پر امریکی حکام بھی عاجز آ گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حالیہ واقعے میں ایک بھارتی خاتون کو ریاست الی نوائے میں واقع ٹارگٹ اسٹور سے 1.1 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے بھارت میں سخت ویزا وارننگ جاری کر دی ۔امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر ایک بیان میں کہا، امریکا میں حملہ، چوری یا ڈکیتی جیسے جرائم نہ صرف قانونی پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ ان کے نتیجے میں ویزا بھی منسوخ ہو سکتا ہے اور مستقبل میں ویزا کے حصول سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔امریکی بیان میں واضح طور پر بھارتیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو انہیں دوبارہ امریکا داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب ایک بھارتی خاتون نے ہزاروں ڈالر کا سامان بغیر ادائیگی کے لے جانے کی کوشش کی اور پکڑے جانے پر سات گھنٹے ایک سپر اسٹور میں گزارے۔امریکی پولیس کی باڈی کیم فوٹیج کے مطابق اسٹور کے عملے نے بتایا: ہم نے اس عورت کو اسٹور میں گھومتے، چیزیں چنتے، فون چیک کرتے دیکھا۔

آخرکار وہ بغیر ادائیگی کے مغربی دروازے سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی۔پولیس افسر نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا: کیا بھارت میں چوری کی اجازت ہے؟ میرا نہیں خیال۔خاتون نے موقع پر ادائیگی کی پیشکش کی، مگر قانون کی نظر میں جرم کا ارتکاب ہو چکا تھا۔ اب اس پر سنگین جرائم (فیلونی) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی بھارتی شہری نے بیرون ملک اس نوعیت کا شرمناک واقعہ انجام دیا ہو۔ دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد چوری، اسمگلنگ، دھوکہ دہی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ امریکہ جیسا ملک اب کھل کر یہ پیغام دے رہا ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی قانونی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں۔یہ واقعہ نہ صرف بھارتی شہریوں کی تربیت پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اخلاقی زوال کی ایک اور مثال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندرونی معاشرتی بحران، کرپشن زدہ عدالتی نظام اور لاقانونیت نے دنیا بھر میں بھارتیوں کی ساکھ کو داغدار کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی