i بین اقوامی

امریکا میں گزشتہ سال تین لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے مرگئے،ٹرمپ کا انکشافتازترین

May 05, 2025

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں گزشتہ سال تین لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کا ڈرگ مافیا ہمارے لوگوں کا قاتل ہے،میکسیکو کی صدر کو کارٹیلز سے لڑنے کیلئے فوج بھیجنے کی آفر کی تھی،لیکن وہ ڈرگ مافیا سے ڈرتی ہیں۔ اس لیے جواب نہیں دیا۔صدر ٹرمپ نے سان فرانسسکو میں بدنام زمانہ الکاٹریز جیل کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی