i بین اقوامی

امریکا میں لاکھوں افراد کی نوکریاں خطرے میں، سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کواجازت دیدیتازترین

July 09, 2025

امریکی سپریم کورٹ نے صدرٹرمپ کو وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے پاس کئی اداروں سے بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کرنے کا راستہ کھل گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یقینی طور پر اس دلیل کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کہ ملازمتوں کی کٹوتی قانونی عمل ہے۔ واضح رہیکہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 لاکھ وفاقی نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ محکمہ خارجہ، وزارت خزانہ، صحت، زراعت، کامرس، ہیومن سروسز، ویٹرن افئیرز اور درجن بھر ایجنسیز سے ہزاروں لوگوں کو نکالا جائے تاہم بعد ازاں عدالتوں نے ملازمین کو نکالنے سے روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی