امریکی ریاست مونٹانا کے ہوائی اڈے پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران وہاں پہلے سے موجود ایک ہوائی جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایئرپورٹ پر دوپہر تقریبا 2 بجے چار افراد لے جانے والا سنگل انجن طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران حادثے کا شکار ہوا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پائلٹ جہاز کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کے باعث طیارہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق آگ گھاس کے ایک علاقے تک پھیل گئی تھی جو بعد میں بجھا دی گئی۔کلپسِل فائر چیف جے ہیگن کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ رن وے کے آخر میں حادثاتی لینڈنگ کے بعد دوسرے جہاز سے ٹکرایا۔جے ہیگن نے بتایا کہ طیارے میں سوار مسافر خود ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جن کا ایئرپورٹ پر علاج کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی