i بین اقوامی

امریکا، مسلح افراد کی سکول کے بچوں پر فائرنگ، 8شدید زخمیتازترین

March 08, 2024

امریکا میں مسلح افراد نے سکول کے بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8طلبا شدید زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے چھٹی کے بعد بس کے انتظار میں کھڑے بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، حملے کے نتیجے میں 8 طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے طلبا کی عمریں 15سے 17سال ہیں، زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، مسلح شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی