i بین اقوامی

امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں عائد کردیںتازترین

April 10, 2025

امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں عائدکر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہیکہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہرے معاہدے کے حوالے سے ایران پر دبائو کیلئے ہے۔ایران کے جوہری پروگرام کومددفراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے، فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس موجود ہے اور اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا۔دوسری جانب ایران نے امریکا کی طرف سے فوجی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری کامیابیوں سے نہ پیچھے ہٹے گا اورنہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ کرے گا۔ ایرانی صدرنے کہا کہ امریکا جتنی زیادہ دھمکیاں دے گا، ایران اتنا ہی مضبوط ہو گا، ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، لیکن وقاراورفخر کی بنیاد پرمذاکرات ہونگے۔ صدرمسعود پیزشکیان نے کہا کہ ہم جوہری بم نہیں بنانا چاہتے، ہمیں جوہری سائنس اورجوہری توانائی کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی