i بین اقوامی

امریکا نے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کر دیںتازترین

April 11, 2025

اریکا نے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس بھارتی شہری کی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل وحمل میں معاونت کا الزام ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران تیل کی فروخت کیلئے غیر قانونی شپنگ ایجنٹس پر انحصار کرتا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ایران کی مالی معاونت روکنے کیلئے 30 بحری جہازوں کا نیٹ ورک بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہناہے کہ بھارتی شہری کے بحری جہازوں کی ایرانی نیشنل آئل کمپنی اور ایرانی فوج کیلئے تیل کی ترسیل ہوتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی