i بین اقوامی

امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا عندیہ دے دیاتازترین

March 30, 2024

رفح میں اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے صلاح الدین سٹریٹ پر گاڑی پر بمباری کی، تازہ حملوں میں شجاعیہ کے سپورٹس سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ علاوہ ازیں صیہونی فوج کے اہلکاروں نے الشفا ہسپتال کے احاطے میں تباہ شدہ گھروں کو آگ لگادی۔ دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو غزہ پر حملوں کے لئے ہزاروں پانڈ بم اور جدید لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ نئے ہتھیاروں کے پیکج میں ایک ہزار 800 ایم کے84، 2 ہزار پانڈ بم اور 500 ایم کے 82، 500 پانڈ بارود شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی