امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ رواں ماہ کے شروع میں یوکرین کو اینٹی ائیرکرافٹ میزائلوں اور دیگر اسلحہ کی فراہمی روک دی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی ہے۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کس نے کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی