امریکا نے شام اور عراق میں ایرانی اہداف پر حملوں کے منصوبے کی منظوری دے دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا نے شام اور عراق میں ایرانی اہداف پر حملوں کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملے آئندہ دنوں میں ہوں گے اور ممکنہ طور پر موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں گے،امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ شامی سرحد کے قریب اردن میں ہونے والے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے جبکہ امریکا نے اس حملے کا الزام ایرانی حمایت یافتہ گروپ پر عائد کیا تھا،تاہم ایران نے ٹاور 22کے نام سے مشہور فوجی اڈے پر حملے میں کسی بھی قسم کے کردار سے انکار کیا ہے،خیال رہے کہ مذکورہ حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ 41دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی