امریکا اور برطانیہ نے یمن میں 4مقامات پر حملے کیے ہیں،حوثی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے یمن میں الحدیدہ، تائض، دھمار، البیدا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایا ہے،امریکی سینٹرل کمان کے مطابق امریکی فورسزنے یمن میں حوثیوں کے 14میزائلوں پر حملہ کیا ہے،امریکی سینٹرل کمان کے مطابق حوثیوں کے میزائل فائر کے لیے تیار تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا،امریکی سینٹرل کمان کا کہنا ہے کہ یہ حوثی میزائل بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی