امریکا کے شہری حقوق کے علمبردارلیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے چھوٹے بیٹے ڈیکسٹر کنگ 62سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،ڈیکسٹرکنگ کی اہلیہ لیہ ویبرکنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیکسٹرکنگ کینسرمیں مبتلا تھے،ڈیکسٹرکنگ نے اپنی زندگی کے تمام چیلنجزکی طرح بیماری کا بھی بہادری اور طاقت سے مقابلہ کیا،ان کی موت کیلیفورنیا میں گھر میں دوران نیند ہوئی۔ڈیکسٹرکنگ 30جنوری 1961میں اٹلانٹا میں پیدا ہوئے اور وہ 7 سال کے تھے جب ان کے والد مارٹ لوتھر کنگ جونیئر کو میمفس ٹینیسی میں قتل کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی